ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ترامیم کے ذریعے عدلیہ، سیاست اور جمہوریت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ خود اپنے ڈیتھ وارنٹ بھی سائن کیے ہیں، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے چھبسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ، سیاست اور جمہوریت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ خود اپنے ڈیتھ وارنٹ بھی سائن کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش
پاکستان کی سیاست میں مستقبل
انہوں نے مزید کہا کہ 3 سال میں پاکستان کی سیاست میں دونوں جماعتیں اور ان کی لیڈرشپ مکمل طور پر باہر ہو جائیں گی۔ ان جماعتوں نے اس شاخ کو ہی کاٹ ڈالا ہے جس پر وہ بیٹھے تھے، کوئی احمق ہی ایسا کر سکتا تھا جو ان جماعتوں نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کمزور ہو چکے ہیں، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے، ماجد نظامی کا تجزیہ
چوائسز اور نتائج
اب ملک میں صرف دو چوائسز ہیں: یا تو عمران خان بہت بڑی طاقت بن کر واپس آئیں گے یا ملک مکمل طور پر غیر جمہوری اور شخصی حکومت میں چلا جائے گا۔ دونوں صورتوں میں ان جماعتوں کا کردار ختم ہو جائے گا۔ ان آئینی ترامیم نے آٹھویں ترمیم کے خاتمے سے جو بیلنس قائم ہوا تھا، اسے برباد کر دیا ہے۔ ہائبرڈ نظام اب نہیں چل سکتا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے چھبسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ، سیاست اور جمہوریت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ خود اپنے Death Warrants بھی سائن کیے ہیں، تین سال میں پاکستان کی سیاست میں دونوں جماعتیں اور ان کی لیڈرشپ مکمل طور پر باہر ہو جائیں گی، ان جماعتوں نے اس شاخ کو ہی…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 14, 2025








