وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کے ساتھ انگیج ہی نہیں کیا، حنا ربانی کھر کا تہلکہ خیز انکشاف
سیاسی اختلافات اور امن کا ہدف
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ سب سے اہم قرارداد ’’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘‘ کے خاتمے سے متعلق ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہِ برطانیہ کے قتل کی ناکام کوشش اور بغاوت کی علامت بننے والے سازشیوں کی سزا
تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محتسب ساجد بلوچ کا لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے رجسٹرار بلاچ بلوچ کے دفتر کا دورہ
سود سے پاک خیبرپختونخوا
سہیل آفریدی نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں اور اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میڈیکل طالبعلم کا ایس سی او فورم میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ روایتی طب کا تجربہ
منتخب نمائندوں کی مشاورت
صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے۔ 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
میں عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں، اور بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا کارندہ مردان سے گرفتار
کرپشن کے خلاف سختی
بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ حکومتی فنڈز پر کسی کو بھی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ کابینہ اراکین تمام فیصلے میرٹ اور مکمل شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
تمام قوانین عوامی مفاد میں ہونے چاہئیں، اور اگر کوئی قانون عوامی مفاد کے منافی ہو تو اسے ختم کیا جانا چاہیے۔ تمام قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا، خامیوں کی نشاندہی کر کے ضروری ترامیم تجویز کی جائیں گی۔
اجلاس کی اہمیت
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کر دیں۔
وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا… pic.twitter.com/lYMwziF8OE
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) November 14, 2025








