سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
سپریم کورٹ نے نئے رولز کی منظوری دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے
فل کورٹ اجلاس کی تفصیلات
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا، کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے نیا قانونی نکتہ طے کر دیا
سینئر ایڈووکیٹ کی تقرری
سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ
نئے رولز کا مقصد
عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ عدل میں شفافیت بڑھانے اور عمل میں آسانی کیلئے نئے رولز مرتب کئے گئے ہیں۔ مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف مشکلات کے حل کیلئے کمیٹی کی تجاویز رولز میں شامل کر دی گئیں۔
کمیٹی کی تعریف
اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ نے کمیٹی کے ہر رکن کی انفرادی طور پر تعریف کی، کمیٹی میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔








