ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور نظمِ زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
مفت ادویات اور انسولین کٹس کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔
صحت مند طرز زندگی کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اچھے شہری ہونے کے ناطے سب اپنی صحت کے محافظ بنیں اور مناسب طرز زندگی اپنائیں۔ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور بلڈ شوگر کا تسلسل سے معائنہ ہی ذیابیطس سے تحفظ کی کنجی ہے۔








