بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج۔
بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کا بل منظور
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی باربی کیو پچ اور پاکستان کی وقار کی بحالی
اپوزیشن کا احتجاج
بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، جس کے بعد اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے اور صوبائی حکومت نے آج وہی حق استعمال کیا ہے۔ پیش کردہ بل پر اسمبلی کی اکثریت نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بل کے حق میں ووٹ دیا، جو جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے۔
احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اور حکومت نہ صرف اس حق کا احترام کرتی ہے بلکہ بات چیت اور مکالمے کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم قانون سازی عوام کے بہترین مفاد میں کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نومئی کے واقعات میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
بل کی پس منظر
کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق بل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ یہ بل گزشتہ چھ ماہ سے بلوچستان اسمبلی کی متعلقہ کمیٹیوں میں موجود تھا اور اس پر تمام تقاضوں کے مطابق پیش رفت کی گئی۔ بلوچستان کابینہ اس بل کی منظوری کافی عرصہ قبل دے چکی تھی اور اسے آج اسمبلی میں قواعد کے مطابق منظور کرایا گیا۔ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اتفاقِ رائے سے قانون سازی کو ترجیح دی ہے اور کوشش رہی ہے کہ ہر بل وسیع مشاورت اور شفاف طریقہ کار کے بعد منظور ہو۔ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے حکومت پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کا بیان
قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے اور صوبائی حکومت نے آج وہی حق استعمال کیا ہے, وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے اور صوبائی حکومت… pic.twitter.com/3Ojrbblfj5
— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) November 14, 2025








