ملک میں مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ریکارڈ، ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے
مہنگائی کی رپورٹ
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جذباتی طور پر اسٹیشن پر عموماً 3 طرح کے افراد ہوتے ہیں، ایک وہ مسافر جو اپنوں سے آن ملتے ہیں جیسے برسوں کی جدائی کا روگ کٹ گیا ہو.
قیمتوں میں تبدیلیاں
ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہوا جبکہ اٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آلو 1.08 اور کوکنگ آئل 0.38 فیصد مہنگا ہوا۔
دیگر اشیاء کی قیمتیں
اسی دوران دال مسور، بیف، مٹن، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال چنا 2.61 فیصد سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے گڑ، آٹا، دال مونگ اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔








