بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوا۔ پیلاٹس پی سی 7 طیارہ معمولی کی تربیتی پرواز پر تھا۔ پائلٹ نے بروقت طیارے سے نکل کر جان بچا لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا 26-2025ء کیلئے 5335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش
ماضی کے فضائی حادثات
واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
فضائی نظام کی کمزوریاں
بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ حادثات فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔








