پی ٹی آئی اور اس کے احتجاج میں اب کوئی دم خم نہیں رہا، وہ وکلا کی آڑ میں باہر نکلنا چاہتے ہیں، سینئر صحافی سلمان غنی
سیاسی تجزیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ دیکھیں تو ہر مشکل صورتحال میں اپوزیشن عدلیہ سے یک جہتی کا اظہار ، آئین اور قانون کی بالادستی کا عزم ظاہر کرتی ہے، لیکن اقتدار میں آتے ہی ہر کام اس کے برعکس کرتے ہوئے جو وعدہ انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق، 40 زخمی
احتجاج کی حکمت عملی
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جن معاملات پر احتجاج کا اعلان کیا اس میں عوامی مسائل کا کہیں ذکر نہیں۔ پی ٹی آئی اور اس کے احتجاج میں اب کوئی دم خم نہیں رہا، وکلاء کی آڑ میں باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اب تک جو بھی احتجاج کال کیا ہے، اس میں حکومت کو کم اور اسٹیبلشمنٹ کو زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کا ایک بھی احتجاج رنگ نہیں لا سکا۔ 26 نومبر کے بعد ان کی احتجاجی صلاحیت کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے۔
سیاسی حقیقتیں
سلمان غنی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے بھی زخمی ہوں، کبھی گیلی مٹی پر پاؤں نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج میں ساتھ دے کر اپنی سیاست کا کبھی بھی بیڑا غرق نہیں کریں گے۔ 27 ویں ترمیم سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن پاکستان کے 24 کروڑ کے عوام کا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہیں۔








