۲۷ویں ترمیم: آئین کی تشریح اور عدلیہ کا کردار – مبشر علی زیدی

آئین سازی اور قانون سازی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مبشر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آئین سازی اور قانون سازی پارلیمان کا کام ہے۔ عدلیہ کا کام اس کی تشریح کرنا ہے، اسے ری رائٹ کرنا نہیں۔ نہ ہی کوئی خود کو آئین کا خود ساختہ محافظ کہہ سکتا ہے کیونکہ اس کا مطلب ہوا کہ آپ آئین کو پارلیمان سے تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ اس سے زیادہ الٹی بات نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: گندی بات: کم عمر لڑکیوں کو شہوت انگیز انداز میں پیش کرنے کے الزام میں فلم ساز ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج

پارلیمان کی ذمہ داری

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان درست کر رہی ہے یا غلط، وہ ذمے دار ہے۔ جب وہ اپنا کام کر چکے، یعنی آئین سازی یا قانون سازی، اس کے بعد جج اس کی تشریح کرسکتے ہیں، اپنی مرضی سے توڑ مروڑ نہیں سکتے۔ عام آدمی آئین کو ماننے سے انکار کرسکتا ہے، اس کی کسی شق پر احتجاج کرسکتا ہے، اور اس میں تبدیلی کے لیے مہم چلا سکتا ہے۔ یہ سب جمہوری حقوق ہیں۔ لیکن کوئی حلف یافتہ جج یہ کام نہیں کرسکتا اور نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

آئین میں ترمیم کی ضرورت

اگر آئین میں ترمیم پر اعتراض ہے تو عدالت چھوڑیں، الیکشن جیت کر پارلیمان میں پہنچیں اور وہاں اس ترمیم یا قانون کو بدلنے کی کوشش کریں۔ بعض لوگ آئین کے بنیادی ڈھانچے کی بات کرتے ہیں، لیکن وقت ہمیشہ آگے کی طرف چلتا ہے۔ ملک ماضی کے اسیر نہیں رہ سکتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے والی دلیل ناقص ہے۔

ماضی کی ترامیم

مبشر علی زیدی نے مزید کہا کہ ستائیسویں ترمیم اچھی ہے، بری ہے، جیسی بھی ہے، اب یہی آئین ہے۔ ماضی میں ضیا الحق اور مشرف نے بھی اپنی مرضی کی ترامیم کروالی تھیں۔ ملک اسی آئین کے تحت چلتا رہا ہے اور آگے بھی چلتا رہے گا۔ اگر کسی کو پسند نہیں تو اگلے الیکشن میں دو تہائی اکثریت لے آئیں اور اپنی مرضی کا آئین بنالیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...