تمباکو وبا سنگین ہو گئی، ہر سال ایک لاکھ 64ہزار پاکستانیوں کی موت کی وجہ اور سالانہ 700 ارب روپے معاشی نقصان کا انکشاف

پاکستان میں تمباکو سے معاشی نقصان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کے لیے ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

تمباکو کی وبا اور اس کے اثرات

سما ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہو گئی۔ تمباکو ہر سال ایک لاکھ چونسٹھ ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے۔ تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں۔ گزشتہ 10 برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی اقدامات اور سفارشات

پائیڈ نے اسموک لیس تمباکو اور نئی مصنوعات کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت قومی مارکیٹ کے تقریباً ایک تہائی حصے پر مشتمل ہے۔ تمباکو سے نجات کیلئے سہولتیں، ہیلپ لائن اور مفت تھراپی کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر پالیسی نفاذ میں مزید دیر کی گئی تو جانی و مالی نقصانات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...