وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 13 سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد، مالک اور رشتہ دار گرفتار
مفاہمت دستاویز پر دستخط
پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے لیے مفاہمت دستاویز پر دستخط کریں گے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
بہتر تجارتی مواقع
نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان ہوگا اور خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔








