بھارتی ریاست بہار میں انتخابی نتائج پر راہول گاندھی کا ردعمل آ گیا
راہول گاندھی کا بہار کے انتخابی نتائج پر ردعمل
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں انتخابی نتائج پر بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کا ردعمل سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے: انسانی حقوق کمیشن
انتخابی نتائج کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی ریاست بہار کے انتخابی نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف
راہول گاندھی کی سیاسی جدوجہد
’’جنگ‘‘ کے مطابق راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔
بہار کی اہمیت
واضح رہے کہ بھارت کی آبادی کے لحاظ سے بہار تیسری بڑی ریاست ہے۔








