پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس، 3 سالہ پلان کا روڈ میپ پیش

پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس برائے کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم کا اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ میں پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وائس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، سپیشل سیکرٹری داخلہ و چیف کوارڈینیشن آفیسر فضل الرحمان، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ، ڈی آئی جی عمر سلامت، ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا

اجلاس کی اہم کارروائیاں

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں پریزینٹیشن دی گئی۔ اجلاس کے دوران ادارے کے چیف کوارڈینیشن آفیسر اور ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز نے ادارے کیلئے آڈٹ اینڈ فنانس، ہیومن ریسورس اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔ اس اجلاس میں سنٹر آف ایکسیلینس کا 3 سالہ پلان بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈولفن پولیس نے اے ٹی ایم کامین لاک کھولنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

بجٹ اور مالی منصوبے

اجلاس میں ادارے کے بجٹ تخمینہ اور ریوائزڈ فنانشل پلان کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز کو ادارے کے آرگنائزیشنل سٹرکچر اور ہیومن ریسورس سٹرکچر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سینٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم پنجاب کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

سیکرٹری کی گفتگو

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ قیام امن اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکمے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اہم منصوبوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، میڈیا اور مختلف مکاتب فکر کے تعاون سے معاشرتی فلاح کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم معاشرے کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے نکال کر امن اور ہم آہنگی کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...