اہم بھارتی شخصیت نے اسرائیل کا دورہ کیوں کیا، دفاع سے متعلق کیا کچھ خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارتی شخصیت کا اسرائیل کا دورہ
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) اہم بھارتی شخصیت نے اسرائیل کا دورہ کیوں کیا؟ دفاع سے متعلق کیا کچھ خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی بڑی کاوش، پاکستان سعودی عرب کو کرکٹ سکھائے گا
بھارت کی اسرائیلی میزائلوں میں دلچسپی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت نئے اسرائیلی میزائلوں کی خریداری اور تیاری میں دلچسپی ظاہر کرنے لگا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل (ر) امیر بارام نے گزشتہ ہفتے بھارتی ہم منصب راجیش کمار سنگھ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
دفاعی تعلقات کی پیش رفت
اسرائیلی میڈیا نے بھارتی دفاعی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یادداشت کے بعد دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے ایک وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا، جس کا مقصد ایسے معاہدوں کو حتمی شکل دینا تھا جن کے تحت بھارت نہ صرف اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایئر لانگ رینج آرٹلری (Air LORA) بلیسٹک میزائل اور رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے آئس بریکر (Ice Breaker) کروز میزائل خرید سکے گا بلکہ انہیں مقامی طور پر تیار بھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا
Air LORA میزائل کی خصوصیات
آئی اے آئی کے تیار کردہ Air LORA میزائل کا استعمال میزائل سائٹس، فوجی اڈوں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ 400 کلومیٹر رینج کا حامل ہے اور اس کا وزن 1600 کلوگرام ہے، جو سپر سانک رفتار سے اڑتا ہے۔
بھارت اسرائیلی دفاعی صنعتوں کا بڑا خریدار
خیال رہے کہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق، بھارت اسرائیلی دفاعی صنعتوں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ 2020 سے 2024 کے دوران اسرائیل کی مجموعی دفاعی برآمدات کا تقریباً 34 فیصد بھارت پہنچا۔








