ویلڈن گرین شرٹس۔۔۔ تھینک یو سری لنکا
محسن نقوی کا شکریہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: محبت ملکیت نہیں، احساس ہے، یقین ہے” – دوستی کا ہاتھ نہ بڑھانے پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل، علی ظفر کی نظم ’’محبت‘‘ وائرل ہوگئی
آؤٹ اسٹینڈنگ کارکردگی
محسن نقوی نے "ایکس" پر اپنے پیغام میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس! اس کے ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پرامن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے، شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا۔ بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: گرفتار روسی جرنیل کو رہا کرکے ایسی خطرناک یونٹ کی کمانڈ دینے کا فیصلہ جس سے خود کش حملے کروائے جاتے ہیں
سوشل میڈیا پر پیغام
Well done, Green Shirts!
Thank you, Sri Lanka.Would like to congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka. Today was a victory not only for Pakistan’s peaceful and vibrant atmosphere, but also for the strong friendship between Pakistan and Sri…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 14, 2025
پاکستان کی فتح
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔








