شکریہ سری لنکا، پاکستان کی جیت پر محسن نقوی کا پیغام
چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے سری لنکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13 ہزار سے زائد لنک بلاک کیے جا چکے ہیں، پی ٹی اے
قومی ٹیم کی کامیابی
قومی ٹیم کی فتح کے بعد’’ ایکس‘‘ پر اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کی کامیابی صرف پاکستان کی پرامن اور زندہ دل فضا کی جیت نہیں، بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے مضبوط تعلقات اور کرکٹ کی دوستی کی بھی فتح ہے۔ Babar Azam، فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ نے دوسرے ون ڈے میں کامیابی دلانے اور سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Well done, Green Shirts!
Thank you, Sri Lanka.Would like to congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka. Today was a victory not only for Pakistan’s peaceful and vibrant atmosphere, but also for the strong friendship between Pakistan and Sri…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 14, 2025
شائقین کی محبت
انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی شائقین نے سری لنکن ٹیم کے لیے بھرپور محبت اور سپورٹ کا مظاہرہ کیا۔








