سرینگر کے نگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ، 8 اہلکار زخمی
سرینگر میں دھماکے کا واقعہ
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نگام پولیس سٹیشن میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کی شرکت
عینی شاہدین کی گواہی
عینی شاہدین اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سٹیشن کے اندر سے دھواں اور شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔ واقعے میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج ہوگا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سخت مقابلہ متوقع
سابقہ حملوں کا پس منظر
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل ہی نئی دہلی میں کار دھماکے کو مرکزی حکومت نے دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا، جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بہتری کی کوششیں
اے بی پی لائیو کے مطابق نگام پولیس سٹیشن میں ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ اور دیگر مواد کی جانچ یا شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران یہ مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دھماکہ رونما ہوا۔ حکام واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔








