پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
تھانہ تہکال کی کارروائی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ تہکال پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ
ملزمان کی گرفتاری
پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا۔ ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
اسلحہ اور گاڑیوں کی برآمدگی
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مقدمات اور مزید تفتیش
مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دو عدد گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 جرم 341.506(2).15AA.3/4AF تھانہ تہکال میں درج کر لیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔








