ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی
امریکی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے آئندہ ملاقات کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا آدمی قرار دیدیا
ملاقات کے دوران گفتگو
ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات صرف ایک رسمی ملاقات نہیں ہوگی بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور سکھ رہنما قتل۔۔۔’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ۔۔۔’’سکھ فار جسٹس تنظیم ‘‘ نے اہم اعلان کر دیا
ایف-35 طیاروں کی فروخت کی ممکنہ بات چیت
صحافی کے سوال پر کہ آیا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امریکی صدر نے جواب دیا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے اور وہ بڑی تعداد میں ایف-35 اور دیگر لڑاکا طیارے خریدنے کی امید رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حدود وقیود کو ”آداب و اطوار“ کے نقاب میں چھپا لیا جاتا ہے،بچوں کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ ہمیشہ بڑوں کو مطمئن کرنے کی کوششوں میں مصروف رہیں
امریکہ کی عسکری طاقت
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے بہترین طیارے اور بہترین میزائل تیار کرتا ہے۔
ابراہیمی معاہدے اور سعودی عرب
ابراہیمی معاہدوں سے متعلق سوال پر، امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے اور امید ہے کہ سعودی عرب جلد ان معاہدوں میں شامل ہوگا۔








