ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی
امریکی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے آئندہ ملاقات کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا
ملاقات کے دوران گفتگو
ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات صرف ایک رسمی ملاقات نہیں ہوگی بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی رہنما نے گرفتاری کی تردید کر دی، معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات جانیے
ایف-35 طیاروں کی فروخت کی ممکنہ بات چیت
صحافی کے سوال پر کہ آیا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امریکی صدر نے جواب دیا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے اور وہ بڑی تعداد میں ایف-35 اور دیگر لڑاکا طیارے خریدنے کی امید رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل
امریکہ کی عسکری طاقت
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے بہترین طیارے اور بہترین میزائل تیار کرتا ہے۔
ابراہیمی معاہدے اور سعودی عرب
ابراہیمی معاہدوں سے متعلق سوال پر، امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے اور امید ہے کہ سعودی عرب جلد ان معاہدوں میں شامل ہوگا۔








