عظمتِ رفتہ کا چراغ، ممتاز راٹھور اور فیصل راٹھور کا منفرد مقام

راجہ ممتاز حسین راٹھور: ایک نمایاں سیاسی شخصیت

تحریر: وقار ملک
آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں راجہ ممتاز حسین راٹھور وہ نام ہیں جنہیں عوامی خدمت، اصول پسندی، سیاسی استقامت اور بے غرض جدوجہد کا روشن استعارہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ اپنے عہد کے مقبول ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم، اسپیکر قانون ساز اسمبلی اور قائدِ حزبِ اختلال جیسے اہم مناصب پر فائز رہے۔ ان کی پوری سیاسی زندگی مسلسل جدوجہد، قربانی، عوام دوستی اور اصولوں کی پاسداری سے عبارت رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے زہر دیئے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، اہم بیان جاری کر دیا

پالیسی کے آغاز

راجہ ممتاز حسین راٹھور نے نوجوانی ہی میں عملی سیاست کا آغاز کیا۔
• ابتدا میں وہ آزاد کشمیر مسلم کانفرنس سے وابستہ رہے۔
• بعد ازاں نظریاتی ہم آہنگی، عوامی خدمت اور جمہوری سوچ کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مشکوک افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل کا اغوا اور رہائی، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

سیاسی بصیرت اور قیادت

ذوالفقار علی بھٹو نے ان کی سیاسی بصیرت، سنجیدگی اور عوامی شعور کو محسوس کرتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کیا۔ بعد میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی انہیں پارٹی کا ستون قرار دیا۔
ان کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور ترقیاتی وژن رہا۔

یہ بھی پڑھیں: صاحب، میں نے آپ کے کہنے پر شاہد لُنڈ کو مار دیا ہے!

وزیراعظم بننے کے اقدامات

29 جون 1990 کو راجہ ممتاز حسین راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔
اگرچہ ان کی وزارتِ عظمیٰ کا دورانیہ مختصر تھا، مگر اس ایک سال میں انہوں نے کئی ایسے اقدامات کیے جو آج بھی یاد رکھے جاتے ہیں:
• عوامی رابطہ مہم کو حکومتی ترجیح بنانا
• حویلی، راولا کوٹ اور پونچھ کے لیے ترقیاتی فنڈز کا اجرا
• حکومتی اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کے نظام کا نفاذ
• تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبوں کا آغاز

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف نیا ریکارڈ بنا دیا

انسان دوستی کا نرم پہلو

ان کا مقصد واضح تھا کہ
حکومت عوام تک خود پہنچے اور ریاستی وسائل منصفانہ انداز میں تقسیم ہوں۔راجہ ممتاز راٹھور کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کی انسان دوستی اور تعلق نبھانے کا وصف تھا۔
راقم کے والد محترم محمد سلیمان مرحوم سے ان کے دیرینہ اور محبت بھرے تعلقات تھے۔
اسلام آباد یا راولپنڈی کے سفر میں جب بھی انہیں موقع ملتا، وہ ان سے ملاقات کیے بغیر واپس نہ جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks

فیصل ممتاز راٹھور کی سیاسی شناخت

دوستوں سے ان کی محبت، شفقت اور وفاداری ایسی تھی کہ ان کے جانے کے بعد بھی ان کی یاد لوگوں کے دلوں میں آج تک زندہ ہے آج راجہ ممتاز راٹھور کے صاحبزادے فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ان کی بطور وزیراعظم نامزدگی نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ راجہ ممتاز راٹھور کی سیاسی وراثت کا احترام بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں ، معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصیات

• والد کی طرح گہری محب وطنی
• مخلص، باوقار، مہذب اور ملنسار
• دوست پرور اور نرم گفتار
• نوجوانوں کے حقیقی رہنما
• مسئلہ کشمیر کے مؤثر عالمی ترجمان

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات شروع

بین الاقوامی شناخت اور تقاریر

انہوں نے بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو جس وقار، تسلسل اور دلیل کے ساتھ اجاگر کیا، وہ نئی قیادت کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
ناروے کے ایک اہم دورے کے دوران ممتاز کشمیری لیڈر اور نارویجن سیاست کے بااثر نوجوان سردار علی شاہنواز خان جنہیں کشمیری حلقوں میں سفیر کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے کے ہمراہ جب فیصل راٹھور نے ناروے پارلیمنٹ کا دورہ کیا تو وہاں کے ارکانِ پارلیمنٹ ان کی شخصیت، گفتگو اور سیاسی فہم سے بے حد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

عالمی پذیرائی

ان کی تقاریر آج بھی نارویجن پارلیمنٹ میں یاد رکھی جاتی ہیں۔
وہ جہاں بھی جاتے ہیں، اپنی دلیل، اخلاق اور کردار سے دل موہ لیتے ہیں۔
فیصل راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر ناروے سمیت پوری اوورسیز کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی—
مٹھائیاں تقسیم ہوئیں، محافل سجی، سردار علی شاہ نواز خان کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیصل راٹھور کی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی ، لیکن اب آگے کیا ہوگا؟ سینئر صحافی نے سب کچھ واضح کردیا

عوام کی توقعات اور چیلنجز

عوام، نوجوان اور اوورسیز پاکستانی فیصل ممتاز راٹھور سے بے پناہ توقعات رکھتے ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسی باصلاحیت اور وژن رکھنے والی قیادت سامنے آئے جو:
• مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرے
• ریاستی مسائل کا دیرپا حل نکالے
• نوجوانوں کو بااختیار بنائے
• ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے

یہ بھی پڑھیں: یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، اسرائیلی صدر

تعاون کی اہمیت

پاکستان میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون اور ڈی جی سید محمد نعمان شاہ جیسی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور مخلص شخصیات موجود ہیں جو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔ اگر یہ لوگ فیصل راٹھور کے ساتھ مل کر ایک مضبوط ادارہ تشکیل دیں تو کشمیر کا مقدمہ دنیا میں پہلے سے کہیں زیادہ قوت کے ساتھ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار عشرت عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

قیادت کا مقصد

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن بھی ایک مضبوط، پرامن اور باوقار پاکستان ہے—
اگر ایسی قیادت فیصل راٹھور کے ساتھ کھڑی ہو تو مسئلہ کشمیر کو اس کی حقیقی اہمیت کے ساتھ عالمی فورمز تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
راجہ ممتاز حسین راٹھور نے جو چراغِ خدمت روشن کیا تھا، وہ آج فیصل ممتاز راٹھور کی صورت میں بھی پوری آب و تاب سے روشن ہے۔

امیدیں اور توقعات

نئی قیادت کے سامنے چیلنج بے شمار ہیں مگر امیدیں اس سے بھی بڑھ کر ہیں اگر فیصل راٹھور کو ایک موقع، صرف ایک موقع مل جائے تو مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر وہ مقام پا سکتا ہے جس کا کشمیری قوم عشروں سے انتظار کر رہی ہے۔
یہ وقت ہے کہ نئی سوچ، نئی توانائی اور نئی قیادت کو سامنے لایا جائے تاکہ کشمیر اور پاکستان ایک روشن، پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...