سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا دوسری عالمی جنگ سے متعلق درست تاریخی نقطہ نظر کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 9ہزار 100 روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار 799 روپے گھٹ کر 3لاکھ 69ہزار 223 روپے کی سطح پر آگئی۔








