پاکستان کے ڈالر بانڈز منافع کے لحاظ سے ایشیا میں سرفہرست ہیں: بلومبرگ
پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی جریدہ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کی اٹلی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات
منافع میں اضافہ اور ایشیا میں اولین مقام
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے ڈالر بانڈز رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والا گرفتار، نشان عبرت بنائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
سرمایہ کاروں کا اعتماد
عالمی جریدے بلومبرگ کا بتانا ہے کہ پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر
کریڈٹ ریٹنگ کی بہتری
بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے 2 سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔
مستقبل کی منصوبہ بندی
مزید برآں پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔








