برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ کو سو فیصد درست اور حقائق کے مطابق قرار دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سپہ سالار کے بارے میں ٹوئٹ پر پارٹی میں شدید تحفظات ہیں، علی امین گنڈا پور پیغام ملنے کے باوجود اڈیالہ جیل کا رخ نہیں کر رہے، سلمان غنی
رپورٹ کی تفصیلات
برطانوی جریدے کی رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ جو مخالفین کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں، وہ خود جعلی طریقے سے اپنی زوجہ تک پہنچائی جانے والی معلومات کو روحانیت سمجھتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
عظمیٰ بخاری کی تنقید
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عالمی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ چار سال تک کوچ اور پیرنی نے بانی پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا۔ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشریٰ بی بی حلال کرپشن کرواتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور
سیاسی تناظر
پنکی، گوگی، کوچ اور بزدار نے مل کر بانی پی ٹی آئی کو 4 سال ڈگڈی پر نچایا۔ جادو ٹونے سے جعلی پیرخانے چلتے ہیں، ملک اور معیشت نہیں چلتے۔ مخالفین کو دیوار میں چنوانے والوں کی روحانیت 3 سال سے دفن ہو گئی ہے۔
مریم نواز کے حوالے سے بیانات
مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کو اسی بشریٰ بی بی کی فرمائش پر مینٹل ٹارچر کیا جاتا تھا۔ آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی مکمل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔








