بنوں اور لوکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل
پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور لکی مروت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس پر خصوصی پیغام
مشترکہ آپریشن کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف بنوں اور لکی مروت میں کارروائی کی۔
آپریشن کے نتائج
سی پی او کا بتانا ہے کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ آپریشن میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔








