وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، بریفنگ میں شرکت، قبائلی عمائدین سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ کیڈٹ کالج وانا
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
خوارج کے حملے کی ناکامی کی بریفنگ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کیڈٹ کالج وانا میں وزیر داخلہ کو خوارج کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، اور کالج پر حملہ کرنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ فیلڈ مارشل کہہ چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے بات نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، بھاری جرمانہ ہوگا
کالج کی تزئین و آرائش
فیلڈ مارشل کی ہدایت پر کیڈٹ کالج وانا کی بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔ پاکستان میں دہشتگردی بیرون ملک سے ہو رہی ہے، کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فیلڈ مارشل کہہ چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے بات نہیں ہوگی۔
قبائلی عمائدین کا شکریہ
اس دوران قبائلی عمائدین نے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام سے خارج ہیں، ان کا انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔








