صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی، نیوی اور ائیرفورس ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترمیمی بلوں کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: جادوئی سمارٹ فون جو آپ کے اشاروں پر کام کرتا ہے
پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ائیر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں ’’برف‘‘ پگھل گئی؟ میرین پیٹرول طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
قانون میں تبدیلیاں اور اثرات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد یہ تینوں ترمیمی بل قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہو گی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم میں فیلڈ مارشل کے عہدے کو تاحیات رکھنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔
آرمی چیف کی مدت اور نوٹیفکیشن
آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔








