سنی دیول کی اپنے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے بارے میں وہ باتیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں
سنی دیول کا اپنے والد کے بارے میں انکشاف
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی ابتدائی زندگی اور فنی سفر سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل میچ کا ٹاس ہو گیا
دھرمیندر کی شوبز میں جدوجہد
تفصیلات کے مطابق سنی دیول نے اپنے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے بارے میں وہ باتیں بتائیں ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ "جیو نیوز" کے مطابق رواں برس ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران سنی دیول نے اپنے والد کی شوبز میں کی گئی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد کی جیب میں کیرئیر کے آغاز پر کپڑے خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ میرے والد اور اداکار و ہدایتکار منوج کمار کا انڈسٹری میں سفر ایک ساتھ ہی شروع ہوا تھا، دونوں کے درمیان ایک بہت اچھا تعلق تھا، بچپن میں ہم نے دونوں کو ہمیشہ ساتھ ساتھ دیکھا۔
یادگار لمحے
سنی دیول کے مطابق "مجھے والد نے خود بتایا تھا کہ ابتداء میں جب وہ اور منوج کمار ساتھ ساتھ تھے، میرے والد کی جیب میں پیسے نہیں ہوتے تھے، منوج جی کے پاس کبھی کبھی پیسے ہوتے تھے اور اس وقت وہ جب بھی کپڑے خریدنے جاتے تو میرے والد سے کہتے تھے آؤ دھرم تم بھی 2 قمیضیں لے لو۔ اس وقت دونوں کے درمیان بہت خوبصورت بندھن تھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت بہت اچھا تھا جو کبھی واپس نہیں آسکتا"۔








