انٹرپول نے مونس الہیٰ کے خلاف 2 سال سے جاری تحقیقات بند کردی
مونس الٰہی کو بڑا ریلیف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ انٹرپول نے 2 سال سے جاری تحقیقات بند کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ ہی جانتا ہے کون نیک ہے کون بد، کون اچھا ہے کون برا،ہمارے بس میں انسان کی خدمت ہے، اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کے بندے کا خیال کریں
تحقیقات کا پس منظر
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مونس الٰہی کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی۔ پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ، اور اختیارات کے غلط استعمال کے تحت مطلوب ہیں۔ انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، لیکن مونس الٰہی کے مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے۔ بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہئے: بیرسٹر گوہر
وکیل کا بیان
مونس الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے۔ پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الٰہی کو پریشان کیا۔
آنے والی چالیں
انہوں نے مزید کہا کہ مونس الٰہی اصول پر قائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔








