شرم آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری اور کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں، شیری رحمان
کراچی میں شیری رحمان کا بیان
پی پی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شرم بھی آتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار، سلامتی کونسل میں بحث
بشریٰ بی بی سے متعلق خصوصی رپورٹ
برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق شائع کی گئی خصوصی رپورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں، کافی لوگوں نے یہ کہانی سنائی اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ ایک غیر منتخب خاتون کے اشارے پر سب کچھ ہو رہا تھا، وہ حساس اداروں سے معلومات لے کر کہتی تھی کہ یہ میری روحانی پیشگوئی ہے۔ کوئی ناپسندیدہ ہو اِن کو تو اسے اگلے دن برطرف کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
تشویش اور شرم کا اظہار
شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرم بھی آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ بات کس سطح تک جا پہنچی تھی، جہاز کے اڑنے کا وقت بھی بشریٰ بی بی متعین کرتی تھی۔
عجیب بات کا ذکر
بہت ہی عجیب بات ہے ایک شخص جو غیر منتخب تھا اس کے اشاروں پر فیصلے ہورہے تھے، شیری رحمان pic.twitter.com/9EBwzpanSD
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 15, 2025








