وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئس نیٹ ورک کے سربراہ نکلے، صحافی مشتاق وزیر کی نئی ڈاکومنٹری نے تہلکہ مچا دیا
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آئس نیٹ ورک
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئس نیٹ ورک کے سربراہ نکلے، صحافی مشتاق وزیر کی نئی ڈاکومنٹری نے تہلکہ مچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی شرٹ “وائز مارکٹ” پر بولی لگا کر آپ بھی گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں
ڈاکومنٹری کا انکشاف
صحافی احمد منصور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ڈاکومنٹری شیئر کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی آئس منشیات کے ایک منظم نیٹ ورک کے سربراہ ہیں، جو افغانستان سے تیراہ کے راستے آئس کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ مشتاق وزیر کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس گینگ کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ آئس نشے نے خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک طرف کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے ذریعے جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی منشیات کے پھیلاؤ کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کررہی ہے۔
آئس کی اسمگلنگ کے راستے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیراہ میں آئس افغانستان سے کیسے آتی ہے اور سہیل آفریدی اس نیٹ ورک میں پابلو سہیل بار کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
???? سہیل آفریدی آئس نیٹ ورک کا اصل سرغنہ بے نقاب! تیراہ سے افغانستان تک آئس کی اسمگلنگ کے خفیہ راستے، “پابلو سہیل بار” کے ناقابلِ تردید شواہد، اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں موت بانٹنے کی لرزہ خیز داستان…
صحافی مشتاق وزیر کی تحقیق نے پورا مافیا ہلا کر رکھ دیا۔ تہلکہ خیز… pic.twitter.com/gt7DdP0xvY— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) November 15, 2025







