خیبرپختونخوا حکومت نے اسٹیٹ لائف سے صحت کارڈ کے ساتھ نئے معاہدے کی توسیع کردی،مزمل اسلم
پشاور میں صحت کارڈ کی بحالی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے جہاں نیت اور اخلاص ہو وہاں عوام کی دعائیں اور اللہ کا فضل بھی نصیب ہوتا ہے۔ چیئرمین عمران خان کا ویژن علاج سب کے لئے کے تحت صحت کارڈ جو نگران حکومت نے خیبر پختونخوا میں ختم کردیا تھا، علی امین گنڈا پور نے حکومت ملتے ہی پہلے دن اس کو واپس سے شروع کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے مارنے والے پہلے بیٹربن گئے
وزیر اعلیٰ کی عزم اور نئے معاہدے کی تفصیلات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اُس وقت سوالیہ نشان تھا کہ آیا یہ sustainable بھی رہے گا کہ نہیں؟ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر عزم تھے اور اب نئے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کل اپنی پہلی کابینہ میں کہا کہ دوسرے خرچے کم کر لیں گے مگر صحت کارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تو خبر یہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیٹ لائف سے صحت کارڈ کے ساتھ نئے معاہدے کی توسیع کردی ہے۔ جس سے سالانہ 1.7 ارب روپوں کی بچت ہوگی۔ یاد رہے اس سال صحت کارڈ کا کل تخمینہ 41 ارب رکھا ہے پچھلے سال کے 36 ارب کے مقابلے میں اور اسٹیٹ لائف مگر اپنی سروس کی مد میں 1.7 ارب سالانہ کم لے گا نئے معاہدے کی بدولت۔
سوشل میڈیا پر بیان
جہاں نیت اور اخلاص ہو وہاں عوام کی دعائیں اور اللہ کا فضل بھی نصیب ہوتا ہے۔ چیرمین عمران خان صاحب کا ویژن علاج سب کے لئے کے تحت صحت کارڈ جو Care Taker حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ختم کردیا تھا۔ علی امین صاحب نے حکومت ملتے ہی پہلے دن اس کو واپس سے شروع کر دیا تھا۔ اس وقت سوالیہ…
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) November 15, 2025








