اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان اور بشری بی بی کو توڑا نہیں جا سکتا، حافظ فرحت عباس
پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کی باتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنے مخالفین خواتین کی کردار کشی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
بشری بی بی کی قید اور کردار کشی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی، جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں ناحق قید کی سزا دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ان کی کردار کشی کی جارہی ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی کی طاقت
سیاست کے میدان میں تو عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے۔ اسی لئے اہلیہ کو نشانہ بنا کر عمران خان کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان اور بشری بی بی کو توڑا نہیں جا سکتا۔
ن لیگ نے ہمیشہ سے ہی اپنے مخالف خواتین کی کردار کشی کی یے. بشری بی بی جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں ناحق قید کی سزا دی جارہی ہے، دوسری جانب ان کی کردار کشی کی جارہی ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. سیاست کے میدان میں تو عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے. اسی لئے اہلیہ کو…
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) November 15, 2025








