حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جان بحق اور 8 زخمی ہو گئے
حیدرآباد میں دھماکا
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لطیف آباد کے علاقے میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے 8 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرت کی خاطر تماشا
فائر بریگیڈ کی کارروائی
سما ٹی وی کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا، فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ متعدد موٹر سائیکلیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، فیکٹری کھیتوں کے درمیان بنائی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ کا فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے۔








