دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہونگی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مبارکباد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے。
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مہمان ٹیم کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہوگا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔








