بشریٰ بی بی کی کردار کشی کو سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی
سیاسی بحران اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی کو سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی
معین قریشی کا بیان
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد عدلیہ سے استعفے اور عوامی غصہ سامنے آیا، اور اسی ردعمل کو دبانے کیلئے اکانومسٹ کی پیڈ سٹوری چلائی گئی۔
بشریٰ بی بی کی ثابت قدمی
بشریٰ بی بی برسوں سے منظم حملے برداشت کر رہی ہیں اور ہر بار ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ ایسے ہتھکنڈے نہ سچ بدل سکتے ہیں، نہ ان کا مقام کم کر سکتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی کردار کشی کو سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 27ویں ترمیم کے بعد عدلیہ سے استعفے و عوامی غصہ سامنے آیا، اور اسی ردعمل کو دبانے کیلئے اکنامسٹ کی پیڈ سٹوری چلائی گئی۔ بشریٰ بی بی برسوں سے منظم حملے برداشت کر رہی ہیں اور ہر بار ثابت قدمی کے ساتھ…
— Moeen Riaz Qureshi (@MoeenQureshiPTI) November 15, 2025








