عمران خان کو دباؤ میں لانے اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنے کے لیے گھٹیا اور گھناؤنی مہم شروع کروائی گئی ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف جاری گھناؤنی مہم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن بل کا مسودہ جے یو آئی کو دے دیا
جھوٹے الزامات کا سامنا
اپنے ویڈیو بیان میں کہا پہلے عدت کیس، پھر طرح طرح کے جھوٹے الزامات، مگر پوری قوم جانتی ہے کہ بشریٰ بی بی ایک باوقار، باکردار اور عمران خان کی وفادار عظیم خاتون ہیں۔ عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے اُن کی اہلیہ کی کردار کُشی کی یہ گھٹیا سازشیں بار بار کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے
مہم کی مذمت
پاکستان تحریک انصاف بحیثیت سیاسی جماعت اور ہم سب اس شرمناک مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
حقیقی خاتونِ اول محترمہ بشریٰ عمران صاحبہ کے خلاف جاری گھناؤنی مہم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ پہلے عدت کیس، پھر طرح طرح کے جھوٹے الزامات — مگر پوری قوم جانتی ہے کہ بشریٰ بی بی ایک باوقار، باکردار اور عمران خان کی وفادار عظیم خاتون ہیں۔
عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے اُن کی اہلیہ کی… pic.twitter.com/gdo0BTODK2— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 15, 2025








