دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کی مصنفہ بشریٰ تسکین اور نعیم پنجوتھہ کے درمیان شدید تکرار
اسلام آباد میں لفظی جھڑپ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین اور تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے درمیان پروگرام "جواب دو" میں شدید لفظی جھڑپ ہوئی، جو بعد ازاں قانونی کارروائی کی دھمکیوں تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی: ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد کی کہانی
بشریٰ تسکین کا دفاع
پروگرام کے دوران بشریٰ تسکین نے اپنی خبر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اپنی خبر پر قائم ہیں" اور یہ کہ "جس قصائی سے بکرے منگوائے جاتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور 9 مئی اور 26 نومبر کو بھی گرفتار ہو چکا ہے"۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ان پر کسی کے کہنے پر خبر بنانے کا جو تاثر دیا جا رہا ہے "وہ سراسر غلط ہے" اور اعلان کیا کہ وہ "ان سب کو عدالت میں لے کر جائیں گی"۔
نعیم حیدر پنجوتھہ کا ردعمل
بشریٰ تسکین نے پروگرام میں کہا کہ "نعیم حیدر پنجوتھہ کالا کوٹ اترواؤں گی، عمران خان تو کیا اس کے باپ سے بھی مشورہ کرلیں، عدالت میں سب کو گھسیٹوں گی"۔ دوسری جانب تحریکِ انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بھی برطانوی عدالت میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بشریٰ تسکین مسلم لیگ ن کی کارکن ہیں اور ان کا مبینہ ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ "پی ٹی آئی کے خلاف ٹویٹس سے بھرا پڑا ہے"۔








