لاہور میں لاپتا ہونے والی 48 سالہ سکھ یاتری خاتون سربجیت کور کا معاملہ حل ہو گیا
خاتون کے لاپتا ہونے کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاپتا ہونے والی 48 سالہ سکھ یاتری خاتون سربجیت کور کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ خاتون نے مبینہ طور پر شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین کے ساتھ نکاح کر لیا۔
نیا نام اور نکاح کی معلومات
سما ٹی وی کے مطابق سکھ یاتری سربجیت کور نے اپنا نیا نام 'نور' رکھ کر 5 نومبر کو ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح نامے میں خاتون نے خود کو طلاق یافتہ اور 2 بچوں کی ماں ظاہر کیا ہے۔








