راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13 تھانوں میں ٹاسک فورس قائم
پولیس کی کارروائی کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا ہے اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر بیوی بھول کر شوہر گاڑی لے کر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
ٹاسک فورس کی تشکیل
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تاحکم ثانی موٹروے کو بند کرنے کا حکم دے دیا
رپورٹنگ کے طریقہ کار
ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد میں قائم کی گئی ہے۔
ٹاسک فورس کی قیادت
تھانوں کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں 4 ممبران ہوں گے، جبکہ ٹاسک فورس کو تھانہ کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ مزید برآں, ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔








