عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے، بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
جیفری ایپسٹین کا عمران خان سے متعلق بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ بیان اُس دن سامنے آیا جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط، حکومت اور پارٹی رہنماؤں کو کیا ’’مشورہ‘‘ دیدیا ؟ جانیے
ای میل گفتگو کی تفصیلات
نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق، امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق، جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
امریکی محکمہ انصاف کی کارروائیاں
2019 میں، امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ ایپسٹین نے الزامات سے انکار کیا، مگر رواں برس 66 سال کی عمر میں مقدمے کی سماعت سے قبل ہی اس نے خودکشی کر لی تھی۔ ایپسٹین نے متعدد موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب تک مہربان رہے ہیں اور طنز کیا کہ امریکا کس طرح دوسروں کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
پیغام میں عمران خان اور پیوٹن کا ذکر
چند منٹ بعد ایپسٹین نے اسی پیغام میں عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن دونوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے حکومتوں کو گرانے کے لیے قتل و غارت کی نشاندہی یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، جبکہ عمران خان، ترک صدر طیب اردوان، ایران کے خامنہ ای اور چین کے صدر شی جن پنگ کی نسبت امن کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا لاہور اور شیخوپورہ میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزم گرفتار
ایپسٹین کی متنازعہ رائے
ای میل کے جواب میں دوسرے شخص نے پوچھا کہ 'پاکستان والا پاپولسٹ'؟ جس پر ایپسٹین نے صرف اتنا جواب دیا کہ 'انتہائی بری خبر'، جو بظاہر عمران خان کی جانب اشارہ تھا۔ اس گفتگو میں دوسرے شخص نے پوچھا کہ 'کرکٹر'، وہ اسلام پسند سے بھی زیادہ خطرناک کیسے ہوسکتا ہے؟ ایپسٹین نے جواب دیا کہ 'ڈونلڈ کو آئن اسٹائن بنا کر پیش کرتا ہے، سچ بولنے کے قابل نہیں، کٹر اسلامسٹ'۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
شخصیت پرستی اور سیاست
ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ وہ میری 2 دوستوں سے شادی کر چکا ہے، ایک جِمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی، اُس پر زبردستی مذہب تبدیل کروایا۔ ایپسٹین نے مزید لکھا کہ یہ شخصیت پرستی کے کلٹس کے بارے میں تمہاری پیشگوئی سے مطابقت رکھتا ہے؛ وہ کرکٹ کپتان ہے، شطرنج کا کھلاڑی نہیں مگر ہجوم کو جوش دلانے میں مہارت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا نہیں، متحد ہونے کا وقت ہے۔ محمود اچکزئی نے قومی حکومت کے لیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
عمران خان کی سیاست اور ایپسٹین کے تعلقات
آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ عمران خان کو سیاست میں آنے سے قبل دنیا کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کی سماجی زندگی لندن کے نائٹ کلبوں میں حاضری اور پلے بوائے شہرت کی وجہ سے معروف رہی۔ جیفری ایپسٹین کی جاری کردہ ای میلز اس کے بااثر اور طاقتور شخصیات کے ساتھ تعلقات کے دائرے کو ظاہر کرتی ہیں۔
ٹرمپ اور جنسی استحصال کے الزامات
ایپسٹین کی ای میلز سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹرمپ اس فنانسر کے جنسی استحصال سے آگاہ تھے، تاہم، امریکی صدر نے اپنے سابق دوست کی مبینہ کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی شمولیت یا علم سے انکار کیا ہے。








