ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا تیل بردار ٹینکر پر قبضہ
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیونرل ہوم میں سڑتی ہوئی 18 انسانی لاشیں ملنے پر امریکہ میں ہنگامہ
قبضے کی تصدیق
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ ایکسپریس نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن ٹیم کی شاندار کارکردگی، وزراء کا اچانک معائنہ، اوورسیز پاکستانیوں کی زبردست خراجِ تحسین
جہاز کی تفصیلات
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔ فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جہاز کی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی جانب کر لیا جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔
مالکان کا موقف
جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آئل ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔








