پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع
پاکستان سپر لیگ میں نئے ٹیموں کی شمولیت
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین، روس، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چیئرمین پی سی بی کا اعلان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے، 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جج بننے کے بعد سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے مواقع
نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا ہے۔ قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا 'ایک نئے دور کا آغاز، پی ایس ایل آفیشلی لیگ کے لیے 7ویں اور 8ویں ٹیم کے لیے بولیاں طلب کر رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، کھاد، زرعی ادویہ، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا
تکنیکی پروپوزلز کی تاریخ
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کے لیے پی سی بی نے بڈز طلب کر لیے ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔
فرنچائز کے نام
تکنیکی طور پر اہل بڈرز عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے، نئی فرنچائز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکیں گے۔








