قصور، سرائے مغل میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، لوٹ مارا، لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
سرائے مغل میں ڈکیتی کا واقعہ
قصور (ویب ڈیسک) سرائے مغل میں مبینہ طور پر پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ مقدمہ میں افتخار، محمد رضا سمیت تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل نے گرینڈ رمضان راشن تقسیم مہم کا چوتھا مرحلہ مکمل کر لیا
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
ڈکیتی کی تفصیلات
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گولی مارنے کا بھی کہا۔ ڈکیتی کی کارروائی کے دوران ملزمان گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ ملزمان جاتے ہوئے گھر کی جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
پولیس کی کاروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جبکہ اغوا شدہ لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔








