وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارشوں کے بعد جلدی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی پیشی
تفصیلات کے مطابق بانی پیٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا برآمدگی کے لیے ریمانڈ نہیں لیا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنیکل تفتیش ہے اس وجہ سے ہمیں ریمانڈ چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی کے باعث بیچ سفر میں روک دیا گیا
عدنان خان کی گرفتاری
اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی وکیل عائشہ خالد روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ عدنان خان اسد قیصر کے بھائی ہیں اور یو کے نیشنل ہیں۔ گزشتہ روز بتایا گیا کہ عدنان خان کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ عدنان خان کو 4 اکتوبر کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ عائشہ خالد نے ویڈیو ثبوت عدالت میں پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت
گرفتاری کے حالات
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ گرفتاری کے بعد ہمیں 10 گھنٹے ایک تھانے کے آفس میں بٹھایا گیا۔ اس کے بعد پولیس لائن لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ گرفتار 80، 80 سال کی 2 خواتین بھی تھیں جو رات کو بیمار ہو گئیں۔
عدالت کا محفوظ فیصلہ
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔








