پاکستان انویسٹرز فورم کے انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے،چوہدری شفقت محمود اور مہر عبدالخالق لک کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
آئندہ انتخابات کی تاریخ
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انویسٹرز فورم کے آئندہ انتخابات 19 نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
نامزدگی کا عمل
اس سلسلے میں فورم کے سابق صدر چوہدری شفقت محمود اور نوجوان کاروباری شخصیت سیکریٹری جنرل مہر عبدالخالق لک نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے۔
کاغذاتِ نامزدگی آج کمرشل سیکشن قونصلیٹ جدہ میں بڑی تعداد میں ممتاز کاروباری شخصیات، فورم کے ارکان اور حمایت کرنے والوں کی موجودگی میں جمع کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق تعلیمی کیلنڈر اور رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
امیدواروں کی حمایت
فورم کے اکثریتی اراکین نے سابق صدر چوہدری شفقت محمود کی سابقہ کارکردگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دوبارہ صدارت کے لیے بھرپور اصرار پر نامزد کیا ہے۔ اسی طرح مہر عبدالخالق لک کو بطور جنرل سیکریٹری امیدوار نامزد کیا گیا ہے.
کاروباری حلقوں کی رائے
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں فورم نے ماضی میں نمایاں ترقی کی، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی کامیابی سے فورم کی سرگرمیوں میں مزید استحکام اور وسعت پیدا ہوگی۔








