بھارتی کپتان شبمن گل جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران شدید انجری کا شکار، آئی سی یو میں داخل
کپتان شبمن گل کی انجری
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کو میچ کے دوران انجری کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی
جنوبی افریقا کے خلاف میچ
بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان شبمن گل گردن کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ
انجری کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خود کش حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل گلفراز نے سحری کے وقت اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پہ کون سی قرانی آیات لگائیں
انجری کا سبب
بھارتی کپتان کو یہ انجری جنوبی افریقی سپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران آئی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا، ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد کے دوران انہیں گردن پر کالر پہنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی
حالیہ صورتحال
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو بیٹنگ کے بعد گردن میں تکلیف اور حرکت میں رکاوٹ محسوس ہوئی، جس کے باعث صورت حال تشویشناک ہو گئی۔ بعد ازاں ہفتے کی شام سروائیکل کالر میں انہیں ہسپتال جاتے دیکھا گیا۔
علاج اور نگرانی
بتایا جا رہا ہے کہ شبمن گل اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی رہیں گے۔ کرکٹر انجری کی شدت جاننے کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد علاج اور دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا.








