پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
تیسرے ون ڈے کا میدان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کو حکومتی مکاری اور جمہوریت کی توہین قرار دے دیا
سیریز کی صورتحال
پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ہی آنکھ ایسی ہو گی جو اشک بار نہ ہو، ماحول ہی اداس سا تھا، لفظوں کا کمال اور سب سے بڑھ کر پر سوز آواز، آنسوؤں کا نہ بہنا ممکن ہی نہ تھا۔
سکیورٹی انتظامات
پولیس کی جانب سے ون ڈے اور آئندہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز کی تیاری
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے لیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔








