پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
تیسرے ون ڈے کا میدان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ
سیریز کی صورتحال
پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا، حامد میر نے علامہ اقبال کی نصحیت یاد دلا دی
سکیورٹی انتظامات
پولیس کی جانب سے ون ڈے اور آئندہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز کی تیاری
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے لیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔








