لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
تارکین وطن کی کشتیوں کا حادثہ
طرابلس(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ
حادثے کی تفصیلات
لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں الٹ گئیں۔
حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے جن میں مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے، لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ریسکیو آپریشن کی خبر
The Libyan Coast Guard rescued 91 migrants and retrieved four bodies from #Bangladesh, #Egypt and #Sudan after their two boats capsized off Al Khoms city on Thursday.
The first boat was carrying 26 Bangladeshi migrants, four of them drowned. The second boat was carrying 69… pic.twitter.com/2BWlDDz2rN— The Libya Observer (@Lyobserver) November 15, 2025
بحیرہ روم کا خطرناک راستہ
لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرۂ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ بن چکا ہے جہاں خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔








